آٹھمقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی

آٹھمقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی
آٹھمقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آٹھمقام(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی۔
بے زبان جانور کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ آزاد کشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں پیش آیا جہاں گائے چرتی ہوئی کھیت میں جاگھسی۔
پولیس کے مطابق گائے کے کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان غصے میں آگئے اور جاندار پر کلہاڑی سے وار کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کٹ گئی اور وہ بری طرح زخمی بھی ہوئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی گائے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔