یہ فائنل کال نہیں مس کال تھی، پی ٹی آئی والے دم دبا کر بھاگے ہیں: عطاء تارڑ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطا ءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا نام بھگوڑا ہونا چاہیے، علی امین گنڈاپور دوسری بار بھاگے ہیں۔ یہ فائنل کال نہیں مس کال تھی۔ پی ٹی آئی والے دم دبا کر بھاگے ہیں۔
"جیو نیوز " کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک گاڑی میں فرارہوئے، پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا۔ اہم عہدوں پر تعینات سرکاری شخصیات کو نشانہ بنانے کا پلان تھا، کنٹینر کو اس لیے آگ لگائی گئی کیونکہ اس میں اہم معلومات تھیں۔ ڈی چوک سے سیونتھ ایونیو تک ہوکر آیا ہوں، پی ٹی آئی والے دم دبا کر بھاگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے پی ٹی آئی والے چپلیں اور کپڑے چھوڑ کر بھاگے ہیں، بھاگنے والے پی ٹی آئی والوں کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔