حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کا ایک اور بلنڈر ہے: طلال چوہدری

حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کا ایک اور ...
حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کا ایک اور بلنڈر ہے: طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کےرہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر بھی ہوئے اور لاشیں بھی نہیں گریں۔ احتجاج پی ٹی آئی کا9 مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے۔بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی۔

 ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک کا سربراہ پاکستان آیا ہوتا ہے۔