انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ، پاک آرمی سب سے آگے

انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ، پاک آرمی سب سے آگے
انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ، پاک آرمی سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں آرمی کے کراٹے کا چھائے رہے مینز اینڈ ویمنز ایونٹ اپنے نام کر لیے۔

انٹر ڈپارٹمنٹل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ لاہور کے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنازیم میں اختتام پزیر ہو گئی۔آرمی نے مینز اینڈ ویمنز ایونٹس میں کامیابی حاصل کی مینز ایونٹ میں 10 کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔

آرمی نے 8 گولڈ اور 2 برانز میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی، واپڈا نے ایک گولڈ 5 سلور اور 2 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے ایک گولڈ، ایک سلور اور 6 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویمنز ایونٹ میں9 کیٹیگریز کے مقابلے ہو ئے آرمی نے 8 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا جبکہ واپڈا نے ایک گولڈ 3 سلور اور 5 برانز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن 4 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -