ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ , بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ , بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز بناسکی، کاویشا دلہاری 21 انوشکا سنجیوانی 20 اور اما کنچیوانی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ انکے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔بھارت کی طرف سے ارون دھتی ریڈی اور آشا سوبھانا نے 3، 3 رینوکا سنگھ نے 2، دپیتی شرما اور شریانکا پاٹل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔سری لنکا کی طرف سے چماری اتھاپٹو اور اما کنچنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -