کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر زیب نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں نئی زمہ داریاں سنبھال لیں

کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر زیب نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں نئی زمہ داریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) اسٹبلشمنٹ ڈویژن،حکومت پاکستان اسلام آباد کے جاری کردہ اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر کمشنر ڈی آئی خان ڈاکٹر اختر نذیر(پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو صوبے میں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے تاکہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈویژن حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔