” آج تک میں نے زندگی میں اس سے مشکل کوئی کام نہیں کیا کہ۔۔۔“ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانمار گئے اقرار الحسن مشکل میں پھنس گئے

” آج تک میں نے زندگی میں اس سے مشکل کوئی کام نہیں کیا کہ۔۔۔“ روہنگیا ...
” آج تک میں نے زندگی میں اس سے مشکل کوئی کام نہیں کیا کہ۔۔۔“ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانمار گئے اقرار الحسن مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اقرار الحسن روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی کوریج کیلئے میانمار میں موجود ہیں جہاں انہیں رکھائن صوبے میں داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس اور فوج کا اتنا سخت پہرہ ہے کہ کوئی بھی شخص صوبے میں داخل نہیں ہوسکتا۔
سوشل میڈیا پر اقرار الحسن نے ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر ایک تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت برما میں رکھائن صوبے کی سرحد کے قریب کھڑے ہیں۔ ’ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح رکھائن صوبے میں داخل ہو جائیں لیکن یقین کیجئے کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل ترین کام ہے‘۔ انہوں نے اپنے سفر کی مشکلات کا احوال بھی بتایا اور کہا کہ انہوں نے یہاں تک پہنچنے میں 72 گھنٹے میں سفر کیا ہے ، اس دوران وہ پیدل بھی چلے اور نیند بھی قربان کی۔

مزید :

قومی -