اسلام آباد , اپارٹمنٹ میں سے ایک لڑکی اور 2 لڑکوں کی لاشیں برآمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں اپارٹمنٹ سے2 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں ملیں ہیں۔
نجی ٹی وی سماء نیوز نے پولیس ذرائع سے کہاہے کہ تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی، سیکٹرایف الیون ٹومیں ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین اور لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی۔ تینوں افراد کی موت مبینہ طورپر زہریلی نشہ آوراشیا پینے کے باعث ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پر ایک لڑکی کو پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی ڈیتھ ہوگئی، مرنے والے ایک شخص کی شناخت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نا کی جاسکی۔