چودھری شجاعت سے اعجاز الحق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چودھری شفاعت، مصطفی ملک اور طارق حسن بھی موجود تھے۔
چودھری شجاعت اور اعجاز الحق نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کےلئے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔
انکا کہنا تھا کہ قومی ایجنڈا کی تشکیل کےلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے۔ سیاست دان ملکی مفاد کےلئے ذاتی انا قربان کریں۔
اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کےلئے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں۔ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ معاشی استحکام کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔