پی ایس ایل سے دہشتگردی کو شکست ہوئی اور امن جیت گیا : ممنون حسین

پی ایس ایل سے دہشتگردی کو شکست ہوئی اور امن جیت گیا : ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ کو پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ جاتا ہے،پی ایس ایل سے قومی کرکٹ کو بہت فائدہ ہوا۔ پی ایس ایل کے انعقاد سے دہشت گردی کو شکست ہوئی اور امن جیت گیا۔عوام کی بھر پور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ پاکستانی پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اور ان کی مینجمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے سیدعلی رضا نقوی کی قیادت میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی سے کھیلوں کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ سے معیشت میں بہتری آئے گی ، خاص طور پر کھیلوں کا سامان بنا نے والی صنعت میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں میں برداشت اور سپورٹس مین سپرٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہیاور کھلاڑی اپنی کارکردگی پر کبھی غرور نہ کریں اس سے زوال کا راستہ کھلتا ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جن میں شاداب،سمیع، طلعت، صاحبزادہ اور آصف شامل ہیں ان سیبہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑی فٹنس پر توجہ رکھیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے بچیں۔انھوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ نوجوان کھلاڑی مصباح اور یونس کے نقش قدم پر چل کر روایتی حریفوں پر فتح حاصل کریں ۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اسلام آباد ٹیم کے انتظامیہ کے عہدیداران نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی پرچم کی سربلندی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
ممنون حسین

مزید :

صفحہ اول -