پٹرول ،بجلی کے بعدگوشت مہنگا ہوگیا توکوئی عذاب نہیں آجائیگا،شیخ رشید
لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ، شریف اور زرداری خاندان نے ملک لوٹا اور اب ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، دو سے تین ماہ میں چورجیل چلے جائیں گے،نوازاور شہباز شریف نے جولوٹا اس کا سود 7ارب ادا کررہے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، وزارت کا بھوکا نہیں ،گیس، پیٹرول اور بجلی کے بعد اگرگوشت بھی مہنگا ہوگیا توکوئی عذاب نہیں آجائیگا،مودی کی حکومت دوبارہ آئی تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا آصف زرداری، حمزہ شہباز کے پیسے نکل رہے ہیں ، نوازاور شہباز شریف نے جولوٹا اس کا سود 7ارب ادا کررہے ہیں ، قبائلی اضلاع میں تحریک انصاف کی حکومت پرفضل الرحمان پریشان ہیں۔شیخ رشیداحمد نے انکشاف کیا شہبازشریف کواین آراومانگتے سنا ہے، شہباز، حمزہ شہباز اورسلمان کا کیس سیریز ہے، شریف اور زرداری خاندان نیملک لوٹا اور اب ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا زرداری کا فالودہ والا اور شہبازشریف کا ہتھوڑے والاایک ہی نکلے، دو سے تین ماہ میں چورجیل چلے جائیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا میرا وزیراعظم کے ساتھ وزارت کا کوئی تعلق نہیں، مودی کی حکومت دوبارہ آئی تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے، مودی نے جو نقشہ کھینچاہے وہ جنگ کاہے۔
شیخ رشید