سندھ، بلوچستان میں الیکشن کمشنرز کے تقرر کا معاملہ، شہباز شریف نے 6 نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے 6نام وزیراعظم کو بھجوادیئے، بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، چیف جسٹس(ر)محمد نورمسکانزئی اور محمد رؤف عطاء کا نام تجویز کیا جبکہ سندھ سے جسٹس(ر)عبدالرسول میمن، خالد جاوید اور نور الحق قریشی کا نام تجویز کیا ہے، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے سابقہ خطوط کو آئین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہونا چاہیے۔