صوبے کی تاریخ میں پہلی بارپشاور میں فیمل یوتھ سنٹر بنائی جا رہی ہے : عاطف خان

صوبے کی تاریخ میں پہلی بارپشاور میں فیمل یوتھ سنٹر بنائی جا رہی ہے : عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ،پشاورمیں 40 ملین روپے کی لاگت سے فیمل یوتھ سنٹر بنائی جارہی ہے جسکی منظوری دی گئی ہے۔یوتھ سنٹر میں خواتین کو تمام سہولیات فراہم کی جائینگی اسکے علاوہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی فیمل یوتھ سنٹرز قائم کئے جائینگے۔صوبے میں نئے ترقیاتی زون تعمیر کرنے کے لئے ماسٹر پلان بنایا جارہا ہے جہاں صرف سیاحتی سرگرمیاں ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر نے یو این ڈی پی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں سیاحت،یوتھ افیئرز اور آرکیالوجی کے شعبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت راشد محمود،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے۔سینئر وزیر نے وفد کو صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں اور محکمہ یوتھ افیئرز میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غیرملکی سیاحوں کی آسانی کے لئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کی ہے۔این او سی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔صوبے میں امن امان کی صورتحال بھی اب تسلی بخش ہے جسکی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ صوبے میں نوجوانوں پر کثیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی ٹورسٹ ریزارٹ بنائے جائینگے۔اس موقع پریو این ڈی پی کے وفد نے سیاحت سمیت یوتھ افیئرز اور آرکیالوجی کے شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔