بحرین میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیس

بحرین میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیس
بحرین میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ  (ویب ڈیسک )بحرین کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 32 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اس خلیجی عرب ریاست میں اس وقت زیرعلاج مہلک وائرس کے کیسوں کی تعداد 355 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے تصدیق شدہ کیسوں میں 18 تارکینِ وطن ورکر ہیں اور وہ پہلے سے کرونا وائرس کا شکار افراد سے گھلنے ملنے کی وجہ سے اس مہلک مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔اس نے مزید کہا ہے کہ چھے افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا۔ان کی صحت اور تحفظ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اور ان تمام کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق بحرین میں اب تک کرونا وائرس سے کل 850 افراد متاثر ہوئے تھے۔ان میں 495 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 355 ہے۔

یادرہے کہ بحرین کی وزارت صنعت وتجارت اور سیاحت کے اعلان کے بعد جمعرات کو شاپنگ مالز اور بعض بڑے اسٹور دوبارہ کھل گئے ہیں لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وزارت نے اپنے اعلان میں کہا کہ دکان داروں اور صارفین کو اسٹور میں موجود رہنے کے دوران میں چہرے پر ماسک پہننا ہوں گے۔پرچون فروش دکانوں میں ایک وقت میں محدود تعداد میں گاہکوں کو دکان کے اندر آنے دیں اور وہ اپنی دکانوں کو وائرس سے پاک رکھنے کے لیے وقفے وقفے سے جراثیم کش سپرے کرتے رہیں۔

بحرین کی سرکردہ پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی السیف پراپرٹیز نے اپنے منامہ میں واقع تین مجمع السیف (سیف مال) میں واقع تمام اسٹور اور دکانیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا ہائیڈراکسی کلوروکوین کا استعمال شروع کیا تھا۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق جن مریضوں کو کووِڈ- 19 کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہائیڈراکسی کلوروکوین کی خوراک دی گئی ہے،ان پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -