300 فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے

300 فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کورونا ...
300 فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لدھیانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندی اور پنجابی فلم انڈسٹری میں طویل عرصے تک کام کرنے والے سینئر بھارتی اداکار ستیش کول کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ستیش کول نے 300 سے زائد ہندی اور پنجابی فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ وہ ٹی وی پر مہابھارت جیسے بڑے ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ستیش کول کی بہن کے مطابق انہیں چھ روز قبل بخار ہونے پر سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا کی تصدیق ہوگئی اور وہ آج زندگی کی بازی ہار گئے۔

ستیش کول نے 2011 میں ممبئی چھوڑکر پنجاب میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں انہوں نے اداکاری کا سکول کھولا تھا لیکن ان کا یہ پراجیکٹ فیل ہوگیا۔ سنہ 2015 میں ستیش کول کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ڈھائی سال تک بستر سے لگے رہے۔ بعد ازاں انہیں اولڈ ایج ہوم میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ 2019  تک رہے اور پھر کرائے کے گھر میں رہنے لگے۔

گزشتہ برس کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ستیش کول نے فلم انڈسٹری سے مدد کی درخواست کی تھی۔