فلموں میں اداکاری کا فی الحال ارادہ نہیں ہے، فاطمہ آفندی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ اگر فلم میں آئٹم سانگ نہ ہو تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ سے میزبان اعجاز اسلم نے پوچھا کہ اگر فلموں میں آئٹم سانگ نہ ہو تو وہ ان میں کام کریں گی؟ اس پر فاطمہ آفندی نے کہا کہ اگر فلموں میں آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام کرنے کے لیے مختلف مطالبات ہوتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ فلموں میں خود کر پرسکون محسوس نہیں کرتیں۔ فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ڈراموں میں خود کو زیادہ پر سکون محسوس کرتی ہیں، انہیں ڈراموں میں ہی اداکاری کرنا اچھی لگتی ہے۔