شہری تاحال رمضان اور عید پیکیج سے محروم

  شہری تاحال رمضان اور عید پیکیج سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرپختونخوا حکومت کا رمضان اور عید پیکیج تاحال ہزاروں مستحقین تک نہیں پہنچ سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر سے ایک ہفتہ قبل مستحق افراد کے لئے رمضان اورعید پیکیج کا اعلان کیا تھا تاہم عید گزرنے کے بعد بھی ہزاروں افراد اِس امداد سے محروم ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر بزرگوں اور خواتین کو کئی،کئی گھنٹے دھوپ میں طویل قطاروں کھڑے رہنے اور ناقص انتظامات کی وجہ سے اذیت اُٹھانا پڑرہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے امدادی پیکیج کا واضح نظام موجود ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کو چاہئے کہ وہ اِس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے کر اعلان کردہ سرکاری پیکیج کو مستحقین تک پہنچانے کی کوشش کریں، بہتر طریقہ آن لائن ادائیگیوں ہی کا ہے،اِس سے شہریوں کو لائنوں میں بھی کھڑا نہیں پڑتا اور کسی قسم کے خاص انتظامات کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی، بینکوں کی آن لائن سہولت کے ذریعے رقوم باآسانی مستحق افراد تک پہنچ جاتی ہے۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -