بیجنگ کو 2022ء سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا گیا

بیجنگ کو 2022ء سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور( نیٹ نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ کو 2022 سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔اولمپکس 2022 کے لئے چین کے شہر بیجنگ اور قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی کے درمیان مقابلہ تھا جس کے لئے ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ میں بیجنگ کے حق میں 44 جب کہ الماتی کے حق میں 40 ووٹ آئے جس کے بعد انٹرنینشل اولمپکس کے صدر تھومس بیچ نے اعلان کیا کہ بیجنگ اولمپکس کے 128ویں سیشن کی میزبانی کرے گا۔بیجنگ کو پہلے ہی اولمپکس کی میزبانی کے تجربے کی وجہ سے مضبوط امیدوارقراردیا جا رہا تھا لیکن اب چینی دارالحکومت دنیا کا واحد شہرہوگا جو موسم گرما کے اولمپکس کے بعد اب سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔