نوازشریف نے بروقت مداخلت اوراپناسیاسی اثرورسوخ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کوایک ڈیڈلاک سے بچالیا،ملک محمد سعید

نوازشریف نے بروقت مداخلت اوراپناسیاسی اثرورسوخ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کوایک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)پنجاب کے ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے بروقت مداخلت اوراپناسیاسی اثرورسوخ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کوایک ڈیڈلاک سے بچالیا۔جمہوری قوتوں کے درمیان مفاہمت سے جمہوریت کی تقویت ملی اوراس سے یقیناًمعیشت کوبھی استحکام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دوراندیش قومی قیادت اس طرح دوررس فیصلے کرتی ہے،عمران خان کوبھی اب سنجیدہ اورتعمیری سیاست کرناہوگی ۔گذشتہ روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان محاذآرائی کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔منتخب حکومت کوالجھانااورترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیداکرنا ملک وقوم کے ساتھ زیادتی ہے۔