گورننس کے کا غذی دعوے منظر عام پر آگئے ،حکومتی ادارے ناکامی کا ثبوت ہیں،عبدالعلیم

گورننس کے کا غذی دعوے منظر عام پر آگئے ،حکومتی ادارے ناکامی کا ثبوت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سٹی رپورٹر ) چئیر مین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قصور کے شرمناک واقعہ سے ایک مرتبہ پھر گڈ گورننس کے کاغذی دعوے منظر عام پر آگئے ہیں ،فوٹو شوٹ اور پوائنٹ سکورنگ کرنے والے حکمرانوں کو احساس تک نہیں کہ اُن کی ناک کے نیچے کس کس طرح کے گھناؤنے کھیل کھیلے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرپشن ،اقربا پروری اور لوٹ مار سے لبریز حکومتی ادارے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور پولیس سمیت حکومتی مشینری اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے بلخصوص پنجاب میں ہر ماہ کوئی نہ کوئی بڑا سکینڈل سر اُٹھاتا ہے جسے شریف برادران اپنی روائتی دفتری کاروائی کی نظر کردیتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سوائے نوٹس لینے اور میڈیا میں کوریج لینے کے علاوہ حکمر انوں کو اور کوئی کام نہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی نواز لیگ کی حکومت کے بارے میں رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور اب ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ۔ تحریک انصاف نے قصور کے واقعہ پر بھر پور طریقے سے مذمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چئیر مین کی اہلیہ ریحام خان 10اگست بروز سوموار ( آج) دن دس بجے لاہور پہنچنے کے فوراً بعد قصور جائیں گی اور وہاں متاثرہ بچوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کریں گی ۔چئیر مین پی ٹی آئی کے ایڈوائزر شعیب صدیقی کے مطابق ریحام خان قصور کے واقعہ پر پارٹی موقف پر بھی میڈیا کو بریفنگ دیں گی ۔




شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف قصور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور حکومتی غفلت کوتاہی اور بے حسی پر خاموش نہیں رہا جائے گا