کیریبین پریمیئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

کیریبین پریمیئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ آف سپین(اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ کیریبین لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
گزشتہ میچ میں پاکستان کے شاداب خان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے سینٹ لوشیا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، انہیں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ لیگ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سینٹ لوشیا سٹارز اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔