پولیس ناکے گیر تسلی بخش قرار،بند رود واقعہ میں بارود سے بھرا ٹرک سوالیہ نشان

پولیس ناکے گیر تسلی بخش قرار،بند رود واقعہ میں بارود سے بھرا ٹرک سوالیہ نشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں پو لیس کی جا نب سے لگا ئے گئے نا کے غیر تسلی بخش قرا ر د یدیئے گئے ،شہر میں مختلف حساس مقاما ت پر در جنوں نا کوں کے با وجود شہر میں چند روز قبل بارود سے بھرا ٹر ک دا خل ہو اجو پو لیس کی کا ر گردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر پو لیس حکا م کی جا نب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا نے کے دعوی ٰ کئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی کے نصب کیمرے اور لا کھوں ما لیت کے سکینرز نصب ہو نے کے با جود شہر میں چند روز قبل بارود سے بھرا ٹرک بند رو ڈ میں واقع پا ر کنگ میں کھڑا رہاجسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں کم از کم 100 کلو سے زائد بارود نصب کیا گیا تھا۔دوسری جا نب فرانزک ماہرین نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ اگر داخلی وخارجی راستوں، ہائی ویز پر سکینر ز کی تنصیب اور گاڑیوں پرنمبر پلٹیں نمونے کے مطابق لگائی جائیں تو بہت حد تک دہشت گردی کے واقعات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -