نوازشریف اگر بہادر ہیں تو سازش کرنیوالے کا نام بتائیں: حامد میرنے مشکل سوال پوچھ لیا

نوازشریف اگر بہادر ہیں تو سازش کرنیوالے کا نام بتائیں: حامد میرنے مشکل سوال ...
نوازشریف اگر بہادر ہیں تو سازش کرنیوالے کا نام بتائیں: حامد میرنے مشکل سوال پوچھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد حکومتی اراکین نے مبینہ ’سازش‘ کا ذکر چھیڑا تو سینئر صحافی حامد میربھی میدان میں آگئے اور کہاکہ ’اگر نوازشریف جرات و بہادری کا دوسرانام ہے تو پھر بتائیں کہ ان کیخلاف سازش کس نے کی ۔
جیونیوزکے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہاکہ ’سیاسی اجتماع کرنا، سیاسی ریلی کرنا ، ہرسیاستدان اور سیاسی کارکن کا حق ہے ، نوازشریف اگر ریلی کے ذریعے لاہور جارہے ہیں تو وہ ان کا سیاسی حق ہے اوراس سے محروم نہیں کیا جاسکتا، لیکن سوال بہت اہم ہے ، مرکزمیں بھی ان کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی ، بار بار وہ کہتے ہیں کہ ان کیخلاف سازش ہوئی ہے ، یہ نہیں بتارہے کہ سازش کس نے کی ؟ اگر نوازشریف جرات و بہادری کا دوسرا نام ہے تو ان کو پھر بتاناچاہیے کہ سازش کس نے کی ہے ، اگر وہ حکمت کے تحت نہیں بتاناچاہتے کہ سازش کس نے کی ہے تو اس پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا جاناچاہیے لیکن پھر وہ لفظ ’سازش‘کا استعمال ہی بند کردیں۔حامد میر نے کہاکہ اس سازش کی طرف توجہ دیں جس سازش کو ناکام بنانے کے لیے روزانہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اور افسران اپنی جانیں قربان کررہے ہیں‘۔

مزید :

اسلام آباد -