پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان نے سپیکرسندھ اسمبلی بننے سے معذرت کرلی

پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان نے سپیکرسندھ اسمبلی بننے سے معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی کا اسپیکر کون ہوگا؟ پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان نے اسپیکرسندھ اسمبلی بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو نئی پریشانی لاحق ہوگئی۔ اسمبلی کا اسپیکر کسے بنائیں۔سراج درانی، قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں۔پیپلز پارٹی نے نئے ناموں پرغور شروع کردیا ہے۔ نئے ناموں میں امتیاز شیخ، جام مدد علی اور سردارشاہ کے نام شامل ہیں۔