جرمنی کا لبنان کے لیے دس ملین یورو امداد کا اعلان

جرمنی کا لبنان کے لیے دس ملین یورو امداد کا اعلان
جرمنی کا لبنان کے لیے دس ملین یورو امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جرمنی نے لبنان کو فوری طور پر دس ملین یورو کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد وہاں کے عوام کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں لبنان کی مالی امداد کے لیے عالمی کانفرنس کا انعقاد آج ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنما ورچوئل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں 158 افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہو گئےتھے۔ لبنانی حکومت کےمطابق تین لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے  ہیں۔