ٹائیگر فورس نے ریکارڈ شجر کاری کر کے تاریخ رقم کی،سیمی بخاری

ٹائیگر فورس نے ریکارڈ شجر کاری کر کے تاریخ رقم کی،سیمی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری کر کے ٹائیگر فورس نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے انشاء  اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایسے ہی کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھتا رہے گا اور اپوزیشن بس شور مچاتی رہے گی۔ اتوار کے روز گفتگو کے دوران ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہے جو اقتدار میں آکر فیکٹر یاں اور محلات نہیں بنانے چاہتے۔

 بلکہ انکی زندگی کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان نے جتنی کامیابیاں حاصل کیں ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی انشا اللہ ہر آنیوالا دن پاکستان میں تر قی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئیگا۔
 پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انکو عمران خان جیسا ایماندار لیڈر ملا ہے جو ذاتی مفادات کی نہیں پاکستان کے22کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جد وجہد کر رہا ہے اور پاکستان تیزی کی ساتھ ترقی کر رہا ہے قوم سے عام انتخابات میں تحر یک انصاف نے جتنے بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔