ملتان: سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرموں کی منقولہ، غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنیکا فیصلہ 

ملتان: سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرموں کی منقولہ، غیر منقولہ جائیدادیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     ملتان (وقائع نگار) ضلعی پولیس افسران نے ضلع بھر کے تھانوں میں دہشت گردی قتل۔ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے درج دیگر سنگین مقدمات میں روپوش مجرمان اشتہاری کی منقولہ غیر منقولہ جائیدادوں کی قرقی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ اشتہاریوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر کے تھانوں میں دہشت گردی۔ قتل۔ڈکیتی۔اغواء  برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات کے مجرمان اشتہاری موجود ہیں۔جن کو پولیس ریکارڈ میں اے گیٹگری کا درجہ دیا گیا ہے۔جن کی گرفتاری پولیس کیلئے معمہ بنی ہوئی ہے۔ مذکورہ مجرمان کی عدم گرفتاری پر ضلعی پولیس افسران نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اسی وجہ سے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 ملتان ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے ڈویثرنل پولیس افسران  روزانہ کی بنیاد پر اے کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کی کاروائی کی رپورٹ ارسال کریں گے۔اور ساتھ ہی انکی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی قرقی کروانے کا عمل کو بھی تیز کیا جائے۔جبکہ پناہ دینے والے افراد کے خلاف بھی 216 دفعہ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لانی کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔جس میں  کہا گیا ہے کہ اے کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری کی اگر کوئی جائیداد نہ ہو تو انکی رپورٹ متعلقہ علاقے کے کونسلر۔نمبردار یا یوسی چیئرمین سے کروائی جائے۔احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔بصورت دیگر ذمے دار کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔
قرقی