سندھ اسمبلی آج تحلیل کی جائے گی،مسودہ تیار

سندھ اسمبلی آج تحلیل کی جائے گی،مسودہ تیار
سندھ اسمبلی آج تحلیل کی جائے گی،مسودہ تیار
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کاکہنا ہے کہ سندھ اسمبلی گیارہ اگست کو تحلیل کردی جائے گی، جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو  میں تصدیق کی کہ محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا، جو وزیراعلیٰ کو آئینی طریقہ کار کے تحت ارسال کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہوگی جبکہ اسمبلی کو دو روز قبل یعنی گیارہ اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مشیر قانون نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ آج  گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ارسال کریں گے۔

دوسری طرف جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت کے خاتمے پرآج یوم نجات منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسمبلی اجلاس میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نگران وزیراعلی پیپلزپارٹی کا نامزدہ کردہ نہیں ہوگا،سندھ حکومت خاتمے پر یوم نجات منائیں گے،  ظالم  اور نوکریاں فروخت کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہوا۔