پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے 12 دسمبر کو کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے 12 دسمبر کو کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ ( نیٹ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 12 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں مصباح الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 14 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم، چوتھا 17 دسمبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 دسمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔