دنیا کا انوکھا ترین ہوٹل جہاں لوگ مرنے کے لیے جاتے ہیں

دنیا کا انوکھا ترین ہوٹل جہاں لوگ مرنے کے لیے جاتے ہیں
دنیا کا انوکھا ترین ہوٹل جہاں لوگ مرنے کے لیے جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو دہلی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں لوگ ہوٹلوں میں تفریح طبع، ہلہ گلہ یا پارٹی کیلئے جاتے ہیں لیکن بھارتی شہر وارانسی کے ایک ہوٹل میں لوگ زندگی کی آخری سانسیں لینے جاتے ہیں اور اگر وہ دو ہفتے کے دوران مرنے میں کامیاب نہ ہوں تو انہیں ہوٹل سے نکلنا پڑتا ہے۔ مکتی بھون نامی اس منفرد ہوٹل میں ہر ماہ ساٹھ، ستر لوگوں کی اموات ہوتی ہیں اور یہاں قیام کے خواہشمندوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔ یہاں آرام دہ بیڈ، لذیذ کھانوں اور مودب خادموں کی بجائے سرد اور تاریک کمرے اور موت کے خوفناک سائے لہراتے ہیں۔ہندومت کے ماننے والے ملک کے انتہائی شمال میں واقع شہر وارانسی کو مقدس گردانتے ہیں اور یہاں مرنا دوسرے جنم کی تکالیف سے آزادی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے قریب ا لمرگ بزرگوں کو بھارت کے طول و عرض سے یہاں لا تے ہیں اور یہاں مکتی بھون کے علاوہ بھی کئی ایسی جگہیں واقع ہیں جہاں موت کے منتظر لوگوں کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ ننگے فرش پر لیٹے موت کا انتظار کرتے بوڑھے لوگ اس شہر کی پہچان بن چکے ہیں۔ ہر روز یہاں گنگا میں سینکڑوں مرنے والوں کی چتا جلائی جاتی ہے اور اگر کسی کو یہاں موت نہ آئے اور اسے اپنے گھر واپس جانا پڑ جائے تو اسے بہت بڑی بدقسمتی سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -