پریشانی‘ گھریلو جھگڑے‘ 2افراد کی سپرے‘ گولیاں کھا کر خو دکشی

      پریشانی‘ گھریلو جھگڑے‘ 2افراد کی سپرے‘ گولیاں کھا کر خو دکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 2 افراد نے زہریلا سپرے اور گندم مین رکھنے والی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔ تفصیل کیمطابق چک 110 پی کارہائشی40 سالہ محمدجاوید اور جناح پارک کے رہائشی25سالہ محمد وسیم نے(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

آئے روز کے گھریلوجھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالی، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5افراد جن میں نوریوالی کی رہائشی22سالہ رضوانہ بی بی، چک72کی34سالہ شہناز بی بی، صادق آباد کا30سالہ محمداسد، اکبرروڈ کا25سالہ محمدارشد اورظاہر پیر کارہائشی17سالہ محمدالطاف کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی