چنیوٹ معدنیات کیس، ملزم ناصر علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

چنیوٹ معدنیات کیس، ملزم ناصر علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چنیوٹ معدنیات کیس کے ملزم ناصر علی شاہ بخاری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 14جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے مالیت کے 2 ضمانتی مچلکے بھی داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سابق صوبائی وزیراورپی ٹی آئی کے راہنماسبطین خان کے شریک ملزم ناصر علی شاہ بخاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب نے انہیں چنیوٹ آئرن عور کیس میں ارتھ ریسوس کمپنی کا مرکزی شیئر ہولڈر قرار دیا ہے جبکہ ارتھ ریسوس کمپنی سے ان کاکوئی تعلق نہیں، نیب کا الزام بے بنیاد ہے۔ نیب 2013ء میں چنیوٹ آئرن عور کا معاملہ پہلے بھی تحقیقات کر کے انکوائری بند کر چکا ہے ، وکیل نے مزید اگاہ کیا کہ اس کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے،درخواست گزار دل کا مریض ہے اگر گرفتار کر لیا گیا تو ان کی زندگی اور صحت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ خدشہ ہے کہ نیب گرفتار کر لے گا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -