بھارت کی ایک اور معروف فلمی اداکارہ چل بسیں

بھارت کی ایک اور معروف فلمی اداکارہ چل بسیں
بھارت کی ایک اور معروف فلمی اداکارہ چل بسیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور معروف سینیئر اداکارہ لیلا وتھی دنیا سے چل بسیں ان کی عمر 85 برس تھی، اداکارہ لیلا وتھی کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سمیت مختلف بھارتی شوبز شخصیات سمیت نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   کناڈ فلم انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ لیلا وتھی دنیا سے رخصت ہو گئیں وہ طویل عرصے سے سانس کے امراض میں مبتلا تھیں اور انہیں چند روز قبل حالت تشویشناک ہونے پر بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیلا وتھی 1960 کی دہائی میں کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔

مزید :

تفریح -