غربت محض اقتصادی مسئلہ نہیں تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے: مریم نواز

غربت محض اقتصادی مسئلہ نہیں تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے: ...
غربت محض اقتصادی مسئلہ نہیں تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ مضبوط، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پسماندہ طبقات کا ہاتھ تھام لیا جائے۔ غربت محض ایک اقتصادی مسئلہ نہیں، بلکہ تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے۔منصب سنبھالتے ہی معاشرتی انصاف اور اقتصادی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا عہد کیا-غریب  بے گھر افراد کے لیے“اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام لانچ کیا - کسانوں کیلئے 400 ارب کا تاریخی کسان پیکج شروع کیا ہے - ہرنوجوان کو غربت سے بچانے کے لیے سکلز پروگرام،روزگار کے مواقع اود دیگر اختراعی اقدامات کیے جارہے ہیں - سپیشل افراد کی معاشی معاونت کیلئے ہمت کارڈ لانچ کیا ہے -

 انہوں نے کہاکہ دیہی خواتین کی غربت ختم کرنے کے لیے معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں - عارضی مہنگائی کا خاتمہ اور اشیاء ضروریہ کے نرخ میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں - غربت کے خاتمے کی جہد و جہد میں کامیابی مشترکہ ذمہ داری نبھانے سے مشروط ہے۔