جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،سندھ ہائیکورٹ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،پولیس معاملے کی تحقیقات کرے اورتہہ تک جایا جائے بندے کہاں گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 6لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،پولیس معاملے کی تحقیقات کرے اورتہہ تک جایا جائے بندے کہاں گئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ لڑکی شاہین کا معلوم نہیں ہو رہا کہاں گئی،جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ مقدمہ درج ہو گیا ہےتوپھر تحقیقات کی ضرورت ہے،عدالت نےکہاکہ پولیس لاپتہ افراد کا سراغ لگا کر ٹرائل کورٹ میں رپورٹ پیش کرے،عدالت نے لاپتہ شہری گل زریں کی بازیابی کی رپورٹ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، اخترمنیر، فہد علوی اور نعیم کی بازیابی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے گئے۔