شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیر اعظم

شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیر اعظم
شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام میں حالات چند روز میں یکسر تبدیل ہوگئے، پاکستان شام کے معاملے پر سفارتی سطح پر غیر جانبدار رہا، شام میں پاکستان سے 250 زائرین گئے تھے، شام میں کافی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزارت خارجہ شام اور لبنان میں پاکستان کے سفیروں کیساتھ رابطے میں ہیں، شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانیوں کی وطن واپسی کا میکانزم طے کر لیا ہے، لبنان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کا انخلا ممکن ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے لبنانی وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد پر آگئی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام ازحد ضروری ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، ملکی معاشی ترقی کیلئے امن کا قیام بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی گئی، ملوث افراد کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں ترسیلات زر میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم
 پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے رقوم بھجوائیں، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

مزید :

قومی -