10 سال بعد سپیکرز کانفرنس متوقع, تاریخ سامنے آ گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 10سال بعد 18ویں سپیکرز کانفرنس 19اور 20دسمبرکو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے، قانون سازی کے مشترکہ ویژن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور قانون سازی کے عمل میں درپیش چیلنجز کا باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں 18ویں سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
"جنگ " کے مطابق 18ویں سپیکرز کانفرنس کا انعقاد 19 اور 20 دسمبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں متوقع ہے۔ کانفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہو گی ۔کانفرنس میں قانون سازی کے مشترکہ ویژن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔18ویں سپیکرز کانفرنس 2014 کے بعد 10 سال کے بعد ایک بار پھر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔