GHQحملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

GHQحملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
GHQحملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی لیکن سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت 89 رہنماﺅں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ ملزمان کو آج گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ سماعت پر عدم حاضری کی بناءپر جاری کئے گئے تھے۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -