خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے:اعظم تارڑ کا مشورہ
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنرکےساتھ مل کرپارا چنارکے مسئلے پر بیٹھے۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنارمیں جوکچھ ہورہا ہے، پوری قوم اس پررنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کووفاق نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیرکانفرنس میں علی امین گنڈا پورنے شرکت نہیں کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق کوخط، دھمکیاں دینے کے بجائے فوری امن و امان کے لیے اقدامات کریں۔
اعظم نذیرتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک میں امن وامان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔