ایکسائیڈ پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں67.2 ملین روپے کمی

ایکسائیڈ پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں67.2 ملین روپے کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) اکتوبر تا دسمبر 2013ءکی سہ ماہی کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں67.2 ملین روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 128.3 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ رواں سال تین ماہ کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 61.1 ملین روپے تک کم ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2013ءکے تین ماہ کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 6 کروڑ 72 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -