طالبان سے مذاکرات کیلئے میڈیا کو تختہ مشق نہ بنایا جائے، احمد لدھیانوی

طالبان سے مذاکرات کیلئے میڈیا کو تختہ مشق نہ بنایا جائے، احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اے این این )اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ حکومت طالبان مذاکرات قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،مذاکرات کے مخالفین کا ایجنڈا ملکی سلامتی کے خلاف ہے،مذاکرات کے لیے میڈیا کو تختہ مشق نہ بنایا جائے،قرآن وحدیث کے منافی کوئی چیز آئین کا حصہ نہیں رہ سکتی۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت حکومت طالبان مذاکرات کی مکمل تائید کرتی ہے،آئین پاکستان ایک شرعی آئین ہے تاہم بعض قوتیں ملک میں اس نظام کو موثر نہیں ہونے دے رہیں،طالبان کی جانب سے دھماکوں کی وضاحت آنے کے بعد ملک میں تیسری قوت جو دہشت گردی میں ملوث ہے اس کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں، حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے احسن فیصلے کرکے دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔
احمد لدھیانوی

مزید :

صفحہ آخر -