گھڑیاں بتانیوالے تاریخی گھڑیال پرندوں اور مکھیوں کا ٹھکانہ بن گئے

گھڑیاں بتانیوالے تاریخی گھڑیال پرندوں اور مکھیوں کا ٹھکانہ بن گئے
گھڑیاں بتانیوالے تاریخی گھڑیال پرندوں اور مکھیوں کا ٹھکانہ بن گئے
کیپشن: Ghanta Ghar
گھڑیاں بتانیوالے تاریخی گھڑیال پرندوں اور مکھیوں کا ٹھکانہ بن گئے
کیپشن: Fly
گھڑیاں بتانیوالے تاریخی گھڑیال پرندوں اور مکھیوں کا ٹھکانہ بن گئے
گھڑیاں بتانیوالے تاریخی گھڑیال پرندوں اور مکھیوں کا ٹھکانہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ، فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دونوں بڑے شہروں فیصل آباد اور ملتان کے گھنٹہ گھروں کے تاریخی گھڑیال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے بے حال ہوگئے ہیں ، گھڑیال میں پرندوں نے گھونسلہ بنالیا تو دیوار کیساتھ شہد کی مکھیوں نے چھتہ بنالیا۔گھریاں بتانے والے دونوں گھڑیالوں پر عجبیب گھڑی آن پہنچی ہے ، ملتان کے گھنٹہ گھرپر چار گھڑیاں نصب ہیں جن میں سے ایک گھڑی گذشتہ کئی ہفتوں سے بند پڑی ہے ، گھڑیال میں پرندوں نے گھونسلہ بنالیاتواوپری حصہ میں شہد کی مکھیوں نے چھتہ تان لیا،فنڈز کی قلت کے باعث گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش کاکام بھی بند کردیاگیاہے تاہم انتظامیہ نے جلد کام شروع کرنے اور گھڑیال چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اُدھر فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کی گھڑی ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق علاقے میں صرف ایک ہی گھڑی ساز گھنٹہ گھر میںنصب گھڑی صحیح کرسکتاہے لیکن ماضی میں خرابی دور کرنے کی اجرات تاحال گھڑی ساز کو نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ مزید کام کرنے کو تیار نہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -