چوہدری اسلم پر حملے میں پہلی جنگ عظیم میں استعال ہونیوالا امریکی ساختہ بارود استعمال ہوا: رپورٹ

چوہدری اسلم پر حملے میں پہلی جنگ عظیم میں استعال ہونیوالا امریکی ساختہ بارود ...
SSP CID
کیپشن: Ch Aslam

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملے میں امریکی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری اسلم پر بم حملے کی کیمیکل ایگزیمینیشن رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کیلئے امریکی ساختہ پی ای ٹی این بارود استعمال کیا گیا جو کمپنی میڈ کمرشل بارود ہے۔ بارود کو پینٹا ایرے تھری ٹول ٹیٹرا نائٹریٹ کہاجاتا ہے۔ بارود ڈیٹ کوڈ،پرائمہ کوڈ، ڈیٹونیشن کوڈ اورپلاسٹک سائیزرکے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بارود صابن کی مانند ہوتا ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ دھماکے میں استعمال کیا گیا بارود پہلی بار جنگ عظیم اول میں استعمال ہوا تھا۔

مزید :

کراچی -