پیغام اسلام کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی

پیغام اسلام کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیغام اسلام کانفرنس آج ہو گی ، کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے مفتی اعظم فلسطین ، سعودی عرب ، قطر ، ترکی ، مصر اور دیگر اسلامی ممالک کے محترم قائدین اسلام آباد پہنچ گئے ۔ آج کی کانفرنس علماء ، آئمہ ، خطباء ، مدرسین کی طرف سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف واضح اعلان ہو گا ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کونسل کے دیگر قائدین کے ہمراہ کنونشن سنٹر اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر کہی ۔انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس عصر حاضر کے تقاضوں کو اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں حل کرنے کی طرف مثبت قدم ہو گی۔

مزید :

علاقائی -