پی آئی کا عمرہ زائرین،اندرون وبیرون ملک کے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی کا عمرہ زائرین،اندرون وبیرون ملک کے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا ...
پی آئی کا عمرہ زائرین،اندرون وبیرون ملک کے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلائٹ آپریشن 8 روز بعد بحال ہونے پر پی آئی اے نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون و بیرون  ملک سفر کرنے والے مسافروں اور عمرہ زائرین کیلئے قومی ایئرلائن کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعد عمرہ کیلئے کراچی سے پی آئی اے کا ٹکٹ 44500 روپے کا ہوگا جبکہ لاہور اوراسلام آباد سے 54500 روپے کا ہوگا۔اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کراچی سے اسلام آباد اور لاہورکا ریٹرن ٹکٹ 7500 روپے سے شروع ہوگا۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کی جانب سے یورپ اور امریکہ کے شہروں میلان ، پیرس، اوسلو، کوپن ہیگن، لندن، مانچسٹر، نیویارک اور ٹورنٹو کے کرایوں میں بھی5 سے 10 فیصد کمی کی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -