بلوچستان اسمبلی کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا 

بلوچستان اسمبلی کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا 
بلوچستان اسمبلی کا مکمل نتیجہ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اسمبلی کی 48 نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے بعد یہاں بھی میدان مار لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 48 میں سے پیپلز پارٹی 11 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ ن لیگ اور جمیعت علماء اسلام پاکستان 9 ، 9 حلقوں میں کامیاب ہوئی ہے تاہم 6 آزاد امیدوار بھی بازی مار گئے ہیں ۔ان کے علاوہ نیشنل پارٹی 3 ، جماعت اسلامی ایک، حق دو تھریک بلوچستان ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی ایک، بلوچستان عوامی پارٹی 4 ، عوامی نیشنل پارٹی 2 نشستیں جیت گئی ہے ۔

مزید تفصیل کیلئے لنک پر کلک کریں: بلوچستان اسمبلی کی تمام 51نشستوں پر نتائج جاری کر دیئے گئے

پی بی 1سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد نواز 14 ہزار 183 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار شاہ زمان 8 ہزار 562 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

پی بی 2سے سے جمیعت علماء اسلام پاکستان کے فضل قادر 11 ہزار 453 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ان کے  مخالف آزادا میدوار مٹھا خان 9 ہزار 115  ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

پی بی 3 سے آزاد امیدوار نور اللہ 24 ہزار 408 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کےمخالف جمعیت علماء اسلام کے عبدالواسع 20 ہزار 661 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عوامی نیشن پارٹی کے امیدوار ملک امان اللہ 11 ہزار 402 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

پی بی 4 سے مسلم لیگ ن کے سردار عبدالرحمان کھیتران 24 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف نیشنل پارٹی کے عبدالکریم 19 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی بی 5سے ن لیگ کے امیدوار محمد خان 14 ہزار 424 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ جے یو آئی کے مولوی فیض اللہ 12 ہزار 456 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

پی بی 6سے ن لیگ کے مسعود علی خان 10 ہزار 377 ووٹ لے کر کامیا ب ہوئے ۔

پی بی 7 سے جمیعت علماء اسلام کے خلیل الرحمان 25 ہزار 256 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں ۔

پی بی 8 سے پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرینز کے سردار سرفراز 27 ہزار 677 ووٹ لے کر جیت گئے۔

پی بی 9 سے پیپلز پارٹی کے میرنصیب اللہ خان 5 ہزار 888ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی بی 10سے پیپلز پارٹی کے سرفراز احمد بگٹی 52 ہزار 485 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

پی بی 11سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44 ہزار 556 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

پی بی 13 سے پیپلز پارٹی کے میر عبدالماجد ابڑو 14 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی بی 14 سے ن لیگ کے محمد خان 22 ہزار 639 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیاب قرار پائے۔

پی بی 15 سے ن لیگ کے سلیم احمد 24 ہزار 619 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

پی بی 16 سے جماعت اسلامی کے عبدالمجید 15 ہزار 248 ووٹ لے کر نشست پر کامیاب ہوئے ۔

پی بی 17سے پیپلز پارٹی کے فیصل خان جمالی 28 ہزار 333ووٹ لے کر بازی مار گئے ۔

پی بی 18 سے پیپلز پارٹی کے سردار ثناء اللہ زہری 20 ہزار 14 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے 

پی بی 19 سےجمیعت علماء اسلام پاکستان کے میر یونس 19 ہزار 137 ووٹ لے کر جیت گئے۔

پی بی 20سےبلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اختر مینگل 28 ہزار 97 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

پی بی 21 سے باپ پارٹی، 22 سے ن لیگ ، 23 سے نیشنل پارٹی، 24 سے حق دو تحریک بلوچستان ، 25 سے پیپلز پارٹی، 26 سے نیشنل پارٹی، 27 سے ن لیگ ، 28 سے پیپلز پارٹی، 29 سے بی این پی عوامی، 30 سے نیشنل پارٹی، 32 سے باپ پارٹی، 33 سے ن لیگ ، 34 سے جے یو آئی ، 35 سے جے یو آئی ، 37 سے جے یو آئی ، ، 38 سے اے این پی، 39 سے آزاد، 40 سے پیپلز پارٹی، 41 سے آزاد، 42 سے ن لیگ ، 43 سے آزاد، 44 سے پیپلز پارٹی، 45 سے پیپلز پارٹی، 46 سے باپ پارٹی، 47 سے آزاد، 48 سے جے یو آئی، 49 سے جے یو آئی، 50 سے اے این پی اور بی پی 51 سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔