ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں،محمد عارف

ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں،محمد عارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پاکستان کے ساتھ جنون کی حدتک عشق تحریک انصاف میں لے آیاجولوگ پاکستان کی بقائ،نظریہ پاکستان کے احیاء،موروثی سیاست سے نجات اورملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کے خواہاں اوراس کیلئے کوشاں ہیںا نہیں پاکستان تحریک انصاف سے بہترکوئی پلیٹ فارم اورکپتان عمران خان سے زیادہ موزوں قائد نہیں ملے گاحکمران جماعت سمیت پاکستان میں جوبھی جماعت موروثی سیاست کی علامت ہے وہ عنقریب قصہ ماضی بن جائے گی ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم اے اوکالج لاہور سے تعلق رکھنے والے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی رہنمااوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے دیرینہ اوربااعتماد ساتھی راجہ محمد عارف نے لندن میں اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں باضابطہ شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کیا ۔
،ان کے اعلان پر ہال تالیوں اورسیٹیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔اس وقت تقریب میں شریک نوجوانوں کاجوش وجذبہ دیدنی تھا ۔راجہ عارف کی پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں شمولیت سے مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی آنکھیں چمک اٹھیں۔راجہ محمدعارف نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں گزارے ماہ وسال کابیحدپچھتاوا ہے ،جولوگ اپنے کارکنوں اوروقت کی قدرجبکہ وعدے وفا نہیں کرتے ان کاسیاسی مستقبل تاریک ہوجاتا ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے جس طرح پی ٹی آئی کامینڈیٹ ہتھیایا وہ اب کوئی راز نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ11مئی 2013ءکے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونیوالی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کویقینی بنانے کیلئے متنازعہ حلقوں کے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے ۔