مودی کا پٹھانکوٹ ائیربیس کا دورہ،حملے پر بریفنگ دی گئی

مودی کا پٹھانکوٹ ائیربیس کا دورہ،حملے پر بریفنگ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ ائیربیس کا معائنہ کیا جہاں انہیں ائیر بیس پر حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم پٹھان کو ٹ حملے کے ایک ہفتے بعد علاقے کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے حالیہ حملے کی زد میں آنیوالے ائیربس کا دورہ کیا،نیشنل سکیورٹی ایجنسی، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس اور فضائیہ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بھارتی فوج کے سربراہ نے ائیر بیس پر حملے اور اس کے بعد کی تمام صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ نریندر مودی نے حملے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نے علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

مزید :

صفحہ اول -