چارسدہ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سرکاری اراضی واگزار

چارسدہ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرڈھیری بازار میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے سرکاری آراضیات واکزار کراکے تجاوزات ختم کئے جائینگے ۔ منظور احمد ڈپٹی ڈائیریکٹر پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی۔ان خیالات کا اظہار منظور احمد ڈپٹی ڈائیریکٹر پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی نے چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے سرڈھیری بازارمیں ٹریفک اور پیدل چلنے والے راہگیروں کے آمد ورفت میں کافی مشکلات ہے ۔ اسی وجہ سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے سرڈھیری بازار میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عہد کرکے سرکاری زمین کو واگزار کرانے کے احکامات جاری کئے تھے جسکے خلاف بعض افراد نے دوبار ہ ڈیمارکیشن کی درخواست کی تھی اور اس پر عمل ہوچکاہے۔ سرڈھیری کے عوام کے سہولت اور سرکاری املاک کے واگزاری پر من وعن عمل کیا جائیگا اور بازار سے ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائی فوری طور پر کیاجائے ڈپٹی ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی منظور احمد اور مقامی تحصیل دار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بازار میں سرکاری سڑک کے110فٹ کے حدودات پر عمل کیلئے بھرپورکاروائی شروع کی جائے گی موجودہ حالات میں بازار میں سڑک کی چوڑائی پیمائش ساٹھ ستر فٹ سے زیادہ نہیں جسکی وجہ سے عوام اور راہگیر لاتعداد مسائل سے دوچارہیں ۔عوامی آمد ورفت میں سہولت کے خاطر اور سرکاری آراضی واکزار کرانے کیلئے قانونی عملداری قائم کرکے ناجائز قابضین اور تجاوزات سے شہریوں کو نجات دلائینگے ۔