مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کراچی سے رابطہ منقطع

مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کراچی سے رابطہ منقطع
مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کراچی سے رابطہ منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کی وجہ سے کراچی جانے والی ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈہرکی سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ بوگیاں اترنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ڈہرکی سٹیشن کے عملہ کے پاس وسائل کی کمی ہونے کے باعث ٹرین کو بروقت دوبارہ ٹریک پر نہیں لایا جاسکتا جبکہ عملے کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے سکھر سے ہیوی مشینری منگوائی گئی ہے جس کے بعد ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لایا جاسکے گا تاہم سکھر سے مشینری آنے اور ٹرین کو ٹریک پر لانے میں کئی گھنٹے لگ جائیں گے ۔